پاخانہ یا پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنے کا بیان
احمد بن حسن بن خراش، عمر بن عبدالوہاب، یزید ابن زریع، روح، سہیل، قعقاع، ابی صالح، ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جب تم میں سے کوئی قضائے حاجت کے لئے بیٹھے تو قبلہ کی طرف نہ تو منہ کرے اور نہ پیٹھ۔