حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نازل ہونے اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کرنے کے بیان میں
حرملہ بن یحیی، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، نافع، قتادہ انصاری، ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم اس وقت کس حال میں ہو گے جب تم میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) اتریں گے اور تمہارے امام ہوں گے۔