آپ ﷺ کی قبر مبارک اور آپ ﷺ کے مبنر کی درمیانی جگہ ریاض الجنہ اور آپ ﷺ کے مبنر والی جگہ کی فضیلت کے بیان میں
یحییٰ بن یحیی، عبدالعزیز، بن محمد، مدنی، یزید بن ہاد، ابوبکر، عباد بن تمیم، حضرت عبداللہ بن زید انصاری ؓ سے روایت ہے انہوں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ میرے منبر اور میرے گھر کے درمیان کا جو حصہ ہے وہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔