اس بات کے بیان میں کہ انصار اور حضرت علی ؓ سے محبت ایمان اور ان سے بغض نفاق کی علامات میں سے ہے
محمد بن مثنی، عبدالرحمن، ابن مہدی، شعبہ، عبداللہ بن عبداللہ بن جبیر حضرت عبداللہ بن عبداللہ بن جبیر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس ؓ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا منافق کی علامت انصار سے بغض ہے اور ایمان کی علامت انصار سے محبت ہے۔