معذوروں سے جہاد کی فرضیت کے ساقط ہونے کے بیان میں
محمد بن مثنی، محمد بن بشار، ابن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، حضرت ابواسحاق ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت براء ؓ کو فرماتے ہوئے سنا وہ اس آیت مبارکہ (لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجٰهِدُوْنَ ) 4۔ النساء: 95) فی سبیل اللہ کے بارے میں ارشاد فرما رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زید ؓ کو حکم دیا تو وہ ایک شانہ کی ہڈی لے آئے اور اس پر یہ آیت مبارکہ لکھ دی تو حضرت ابن ام مکتوم ؓ نے آپ ﷺ سے اپنے نابینا ہونے کی شکایت کی تو (لَا يَسْتَوِي الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ غَيْرُ اُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجٰهِدُوْنَ ) 4۔ النساء: 95) آیت نازل ہوئی آگے اسی حدیث کی دوسری اسناد ذکر کی ہیں۔