نماز عشاء میں قرأت کے بیان میں
محمد بن عبیداللہ بن نمیر، مسعر، عدی بن ثابت، براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے عشاء کی نماز میں (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ ) 95۔ التین: 1) سنی اور میں نے آپ ﷺ سے (زیادہ) بہترین آواز (میں قرآن کی تلاوت) کسی سے نہیں سنی۔