سنن الترمذی - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 3250
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کَانَ يُصَلِّي ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَکْعَةً يُصَلِّي ثَمَانَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ يُوتِرُ ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْکَعَ قَامَ فَرَکَعَ ثُمَّ يُصَلِّي رَکْعَتَيْنِ بَيْنَ النِّدَائِ وَالْإِقَامَةِ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ
رات کی نماز (تہجد) اور نبی ﷺ کی رات کی نماز کی رکعتوں کی تعداد اور وتر پڑھنے کے بیان میں
محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، ہشام، یحیی، ابوسلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ رسول اللہ ﷺ کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ تیرہ رکعتیں پڑھتے تھے، آٹھ رکعتیں اور پھر وتر پڑھتے، پھر بیٹھ کردو رکعتیں پڑھتے تو جب رکوع کا ارادہ ہوتا تو کھڑے ہوجاتے، پھر آپ ﷺ صبح کی اذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت (سنت) پڑھتے۔
Abu Salama asked Aisha about the prayer of the Messenger of Allah ﷺ She said: He observed thirteen rakahs (in the night prayer). He observed eight rakahs and would then observe Witr and then observe two rakahs sitting, and when he wanted to bow he stood up and then bowed down, and then observed two rakahs in between the Adhan and lqama of the dawn prayer.
Top