Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Hadith (530 - 603)
Select Hadith
530
531
532
533
534
535
536
537
538
539
540
541
542
543
544
545
546
547
548
549
550
551
552
553
554
555
556
557
558
559
560
561
562
563
564
565
566
567
568
569
570
571
572
573
574
575
576
577
578
579
580
581
582
583
584
585
586
587
588
589
590
591
592
593
594
595
596
597
598
599
600
601
602
603
مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 5831
وعن جابر قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا خطب استند إلى جذع نخلة من سواري المسجد فلما صنع له المنبر فاستوى عليه صاحت النخلة التي كان يخطب عندها حتى كادت تنشق فنزل النبي صلى الله عليه و سلم حتى أخذها فضمها إليه فجعلت تئن أنين الصبي الذي يسكت حتى استقرت قال بكت على ما كانت تسمع من الذكر . رواه البخاري
اسطوانہ حنانہ کا معجزہ
اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب ( مسجد نبوی میں) خطبہ ارشاد فرماتے تو کھجور کے اس سوکھے تنے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے جو ایک ستون کے طور پر مسجد میں کھڑا تھا، پھر جب منبر تیار ہوگیا اور آنحضرت ﷺ خطبہ پڑھنے کے لئے اس ( منبر) پر کھڑے ہوئے تو کھجور کا وہ تنا جس سے ( منبر بننے سے پہلے) ٹیک لگا کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے چلانے لگا ( یعنی زور زور سے رونے لگا) اور قریب تھا کہ وہ ( آنحضرت ﷺ کے فراق کی اذیت کی شدت سے پھٹ جائے کہ نبی کریم ﷺ ( منبر سے) اترے اور اس کے پاس جا کر اس کو ( ہاتھوں سے پکڑا اور پھر ( اس کو تسلی کے لئے) اس کو گلے لگایا اس کے بعد تو اس ستون نے اس بچہ کی طرح رونا شروع کردیا جس کو ( مختلف حیلوں تدبیروں سے) چپ کرایا جاتا ہے ( اور وہ جلدی چپ نہیں ہوتا) آخر کار اس ستون کو قرار آگیا اور وہ چپ ہوگیا۔ پھر آنحضرت ﷺ نے ( اس ستون کے رونے کا سبب یہ) بیان فرمایا یہ ستون اس وجہ سے رویا کہ ( اللہ کا) جو ذکر سنتا تھا اس سے محروم ہوگیا ہے ( بخاری)
تشریح
آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں مسجد نبوی ﷺ کے ستون کھجور کے سوکھے تنوں کے تھے، چناچہ ابتدائی زمانہ میں جب کہ منبر شریف بن کر تیار نہیں ہوا تھا آنحضرت ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے وقت انہی ستونوں سے ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے، جب منبر تیار ہوگیا اور آپ ﷺ خطبہ دینے کے لئے اس ستون سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونے کے بجائے منبر پر کھڑے ہوئے تو وہ ستون اپنی اس سعادت کی محرومی پر بلک بلک کر رونے لگا آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کے ذکر یعنی خطبہ کے وقت اس کو میرا جو قرب حاصل تھا اور نہایت قریب سے میرا جو خطبہ سنتا تھا اس سے محرومی نے اس کو رونے پر مجبور کردیا ہے اس واقعہ کے بعد سے اس ستون کو اسطوانہ حنانہ کہا جانے لگا۔ یہ حدیث جس میں اس ستون کے رونے کا ذکر ہے، جماعت صحابہ کرام کے اتنے متعدد طرف سے منقول ہے کہ اس کے بارے میں کوئی شک وشبہ ہی نہیں کیا جاسکتا اور بعض محدثین نے تو اس حدیث کو متواتر کہا ہے، یہ دراصل آنحضرت ﷺ کا ایک بڑا معجزہ تھا کہ کھجور کے سوکھے تنے جیسی بےجان چیز آنحضرت ﷺ کے قرب کی سعادت سے محرومی پر رونے لگی اور اس کے رونے کی آواز کو مسجد نبوی میں موجود صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے اپنے کانوں سے سنا۔ حضرت حسن بصری (رح) کے بارے میں منقول ہے کہ جب وہ اس حدیث کو بیان کرتے تو بےاختیار رونے لگتے تھے اور کہا کرتے تھے لوگو! کھجور کی سوکھی ہوئی لکڑی آنحضرت ﷺ کے شوق و محبت میں روتی تھی تمہیں تو اس سے زیادہ آنحضرت ﷺ کی محبت اور شوق ملاقات میں بےقرار ہونا چاہئے۔ سنگے وگیا ہے کہ درد خاصیتے ہست زآد میی دان کہ درد معرفتی نیست
Top