معارف الحدیث - کتاب الصلوٰۃ - حدیث نمبر 671
وعن أبي سعيد الخدري أنه أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال أخبرني من يقوى على القيام يوم القيامة الذي قال الله عز وجل ( يوم يقوم الناس لرب العالمين ) ؟ فقال يخفف على المؤمن حتى يكون عليه كالصلاة المكتوبة .
وتر کی قرأت
عبدالعزیز بن جریج تابعی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی الله عنہا سے دریافت کیا کہ: رسول اللہ ﷺ وتر میں کون کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ: پہلی رکعت میں آپ ﷺ " سبح اسم ربك الأعلى " پڑھتے تھے اور دوسری میں " قل يا أيها الكافرون " اور تیسری رکعت میں " قل هو الله أحد " اور معوذتین (یعنی قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ) پڑھتے تھے۔ (جامع ترمذی، سنن ابی داؤد)

تشریح
وتر کی پہلی رکعت میں سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى دوسری میں ‏‏‏‏ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور تیسری رکعت میں قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ پڑھنا رسول اللہ ﷺ سے حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے بھی روایت کی اہے، لیکن ان دونوں حضرات نے تیسری رکعت میں " معوذتین " پڑھنے کا ذکر نہیں کیا معلوم ہوتا ہے کہ کبھی آپ ﷺ تیسری رکعت میں صرف سورہ اخلاص پڑھتے تھے اور کبھی اسی کے ساتھ معوذتین بھی۔ واللہ اعلم۔
Top