عصبیت کس کو کہتے ہیں
حضرت واثلہ بن اسقع ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ عصبیت یعنی جاہلیت کیا چیز ہے؟ آپ نے فرمایا عصبیت یہ ہے کہ تم ظلم پر اپنی قوم و جماعت کی حمایت کرو۔ (ابوداؤد)
تشریح
اس سے معلوم ہوا کہ حق کے معاملہ میں اپنی قوم و جماعت کی حمایت و رعایت کی جائے تو یہ اچھی چیز ہے جیسا کہ آنے والی حدیث میں فرمایا گیا ہے۔