بہترین مصرف
حضرت ثوبان ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ بہتر دینار وہ ہے جو کوئی شخص اپنے اہل و عیال پر خرچ کرے بہتر دینار وہ ہے جو کوئی شخص اپنے اس جانور پر خرچ کرے جو جہاد کے لئے پالا گیا ہو اور بہتر دینار وہ ہے جو کوئی شخص اپنے ان دوستوں پر خرچ کرے جو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے ہوں۔ (مسلم)
تشریح
یہاں مال و زر کے تین بہترین مصرف بیان فرمائے گئے ہیں کہ ان تینوں پر اپنا مال و زر خرچ کرنا ان کے علاوہ دوسروں پر خرچ کرنے سے بہتر ہے۔