حضرت ابوہریرہ کے حق میں دعائے محبوبیت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے دعا فرمائی اے اللہ! اپنے اس چھوٹے سے بندے یعنی ابوہریرہ اور اس کی ماں کو اپنے مؤمن بندوں کا محبوب بنا اور اہل ایمان کو ان کا محبوب بنا دے۔ (رواہ مسلم)
تشریح
یعنی اے اللہ! ایسا کر کہ یہ دونوں، جو نہایت غریب ونادار اور لاچار وبیکس ہیں، تیرے مؤمن بندوں کی نظر میں محبت و توجہ کا مرکز بن جائیں اور خود یہ بھی تیرے مسلمان بندوں کو اپنا محبوب، دوست اور غم خوار سمجھتے رہیں۔