مسکر چیز کا ایک چلو بھی حرام ہے
									
								اور حضرت عائشہ رسول کریم ﷺ سے نقل کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا  جس چیز (مثلًا ًشراب) کا ایک  فرق  (یعنی آٹھ سیر کی مقدار) نشہ لائے اس کا ایک بھرا ہوا چلو بھی حرام ہے۔  (احمد، ترمذی، ابوداؤد، )  
تشریح
    اس حدیث کا بھی یہی مطلب ہے کہ جس نشہ آور چیز کی زیادہ مقدار حرام ہے۔ اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے۔