جیسے عمل کرو گے ویسے ہی حکمران مقرر ہوں گے
اور حضرت یحییٰ بن ہاشم، حضرت یونس ابن اسحاق سے اور اور وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں۔ کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جیسے تم ہوگے ویسے ہی تمہارے اوپر حکمران مقرر کئے جائیں گے۔
تشریح
مطلب یہ ہے کہ تمہارے طور طریقے اور تمہارے اعمال جیسے ہوں گے ویسے ہی تم پر حاکم وعامل مقرر ہوں گے اگر تمہارے اعمال اچھے ہوں گے تو تمہارے حاکم بھی اچھے ہوں گے اور تم برے اعمال کرو گے تو تمہارے حاکم بھی برے ہوں گے۔