گمنامی راحت کا باعث ہے اور شہرت، آفت کا باعث
اور حضرت مقدام ابن معد یکرب روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ان (یعنی مقدام) کے مونڈھے پر اپنے ہاتھ) مار کر فرمایا اے قدیم! اگر اس حالت میں تمہاری موت ہو کہ نہ تو تم امیر وحاکم ہو، منشی ہو اور نہ چودھری تو تم نے فلاح پائی۔ (ابو داؤد)
تشریح
اس ارشاد گرامی میں اس نکتہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ گمنامی وبے منصبی راحت ہے اور شہرت ومنصب آفت ہے۔