دوزخ کا پہاڑ :
اور حضرت ابوسعید ؓ رسول کریم ﷺ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے سعود (جس کا ذکر قرآن مجید کی اس آیت سارقہ سعودا میں ہے) دوزخ میں ایک پہاڑ ہے جس پر کافر ستر برس تک چڑھایا جائے گا اور وہاں سے اسی طرح ستر برس تک گرایا جائے گا اور برابر یونہی سلسلہ جاری رہے گا یعنی کافر دوزخی ہمشہ اس پہاڑ پر چڑھائے اور گرائے جاتے رہیں گے (ترمذی)