چغل خور کے بارے میں وعید
اور حضرت حذیفہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا (یعنی وہ نجات پائے ہوئے لوگوں کے ساتھ ابتداء میں جنت میں داخل نہ ہوگا) بخاری، ومسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں قتات کے بجائے نمام کا لفظ ہے۔
تشریح
۔ قتات اور نمام کے ایک ہی معنی ہیں یعنی چغل خور اس شخص کو کہتے ہیں جو لگائی بجھائی کرتا ہے اور ادھر کی بات ادھر اور ادھر کی بات ادھر کرکے لوگوں کے درمیان فتنہ و فساد کے بیج بوتا ہے۔