کسی کا راز امانت کی طرح ہے
اور حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص کوئی ایسی بات کہے جس کا وہ اخفاء چاہتا ہوں اور پھر وہ چلا جائے تو اس کی وہ بات امانت ہے۔ (ترمذی، ابوداؤد) مطلب یہ ہے کہ اس کی وہ بات سننے والوں کے لئے ایک امانت کا حکم رکھتی ہے ان کو چاہیے کہ وہ اس امانت میں خیانت نہ کریں یعنی اس کو ظاہر نہ کریں۔