مشکوٰۃ المصابیح - صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 5955
وعن يزيد بن نعامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا آخى الرجل الرجل فليسأله عن اسمه واسم أبيه وممن هو ؟ فإنه أوصل للمودة . رواه الترمذي
کسی سے بھائی چارہ قائم کرو تو اس کا اور اس کے ماں باپ وقبیلہ کا نام معلوم کرلو۔
اور حضرت یزید بن نعامہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص کسی سے بھائی چارہ قائم کرتا ہے تو چاہیے کہ وہ اس سے اس کا اور اس کے باپ کا نام دریافت کرلے اور پوچھ لے کہ وہ کس قبیلہ سے تعلق رکھتا ہے کیونکہ یہ دریافت کرنا دوستی اور تعلق کو بہت زیادہ مفید اور مضبوط تر بنانے کا ذریعہ ہوگا۔ (ترمذی)۔
Top