بچوں کی صحیح تربیت وتادیب کی اہمیت
اور حضرت ایوب بن موسیٰ اپنے والد حضرت موسیٰ اور وہ ایوب کے دادا حضرت ابن سعید ؓ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی باپ اپنے بیٹے کو نیک ادب اور صحیح تربیت سے بہتر کوئی چیز نہیں دیتا۔ ترمذی نے کہا ہے کہ میرے نزدیک یہ حدیث مرسل ہے۔
تشریح
مطلب یہ ہے کہ ایک باپ کی طرف سے اپنے بیٹے کے لئے جو چیز سب سے زیادہ قیمتی اور سب سے زیادہ مفید ہوسکتی ہے وہ صحیح تعلیم و تربیت ہے اور نیک تادیب ہے۔