رسول اللہ ﷺ نماز کے بعد اکثر بائیں جانب پھر کر بیٹھتے تھے
اور حضرت عبداللہ ابن مسعود ؓ فرماتے ہیں کہ رحمت عالم ﷺ نماز کے بعد اکثر بائیں جانب اپنے حجرے کی طرف پھرجاتے تھے۔ (شرح السنۃ)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے حجرہ مبارک کا دروازہ مسجد میں بائیں محراب کی طرف تھا۔ اس لئے جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوجاتے تھے تو اکثر و بیشتر بائیں جانب پھرتے تھے اور اپنے حجرے میں تشریف لے جاتے تھے۔