صحيح البخاری - - حدیث نمبر 2930
عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : المنتزعات والمختلعات هن المنافقات . رواه النسائي
اپنے خاوند سے طلاق یا خلع چاہنے والی عورت کے بارے میں وعید
اور حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اپنے خاوند کی نافرمانی کرنیوالی اور اپنے خاوند سے خلع چاہنے والی عورتیں منافق ہیں ( نسائی)

تشریح
مطلب یہ کہ جو عورتیں بلا سبب اپنے شوہروں سے طلاق مانگتی ہیں یا ان سے خلع چاہتی ہیں وہ منافق ہیں منافق کا مطلب یہ ہے کہ وہ ظاہر میں تو احکام اسلام کی مطیع و فرمانبردار ہیں مگر باطنی طور پر گنہگار وعاصی ہیں۔
Top