عورتوں کو ہاتھوں پر مہندی لگانا مستحب ہے
اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ ایک دن ایک عورت نے پردہ کے پیچھے سے اپنے ہاتھ کے ذریعہ اشارہ کیا جس میں ایک پر چہ تھا جو کسی شخص نے رسول کریم ﷺ کو بھیجا تھا (یعنی اس عورت نے پردہ کے پیچھے سے اپنا ہاتھ نکال کر وہ پر چہ آنحضرت ﷺ کو دینا چاہا) لیکن نبی کریم ﷺ نے اپنے ہاتھ کھینچ لیا یعنی وہ پر چہ نہیں لیا) اور فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں کہ یہ ہاتھ مرد کا ہے یا عورت کا؟ اس عورت نے عرض کیا کہ یہ ہاتھ عورت کا ہے آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم عورت ہوتیں (یعنی تمہیں عورتوں کا طور طریقہ ملحوظ رکھنا آتا) تو اپنے ناخن کی رنگت کو مہندی کے ذریعہ ضرور تبدیل کرتیں۔ (ابوداؤد، نسائی)
تشریح
یہ حدیث عورتوں کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے استحباب کو اور رہن سہن کے طور طریقوں نیز آداب معاشرت کی تلقین کو پر زور انداز میں واضح کرتی ہے۔