امام خطبہ دیتے عصا وغیرہ کا سہارا لے لے
اور حضرت براء ؓ راوی ہیں کہ عید کے دن رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کمان پیش کی گئی چناچہ آپ ﷺ نے سہارا لے کر خطبہ ارشاد فرمایا۔ (ابوداؤد)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ جس طرح عصاء وغیرہ ٹیک کر خطبہ پڑھا جاتا ہے اسی طرح آپ ﷺ نے عصاء کے بجائے کمان ٹیک کر اس کے سہارے خطبہ ارشاد فرمایا۔