آنحضرت ﷺ کے ہاں حضرت قیس ابن سعد کا منصب
									
								اور حضرت انس کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے ہاں حضرت قیس ابن سعد کے سپرد وہ خدمت تھی جو امراء سلاطین کے ہاں کو توال انجام دیتے ہیں۔  (بخاری )  
تشریح
    مطلب یہ ہے کہ حضرت قیس ابن سعد نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر رہتے تھے تاکہ آنحضرت ﷺ جو احکام دین وہ ان کو جاری ونافذ کریں جیسا کہ امراء و سلاطین کے ہاں کو توال اس خدمت پر مقرر رہتے ہیں۔