غیر مسلم کے برتن میں کھانے پینے کی مشروط اجازت
اور حضرت ابوثعلبہ خشنی ؓ کہتے ہیں میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ﷺ! ہم ( اکثر) سفر کرنے والے لوگوں میں سے ہیں، ہمارا گزر یہودیوں، عیسائیوں اور مجوسیوں ( کی آبادیوں) پر سے ( بھی) ہوتا ہے، اس وقت ان کے برتنوں کے علاوہ اور برتن ہمارے پاس نہیں ہوتے ( تو کیا ہم ان کے برتنوں میں کھا پی سکتے ہیں؟ ) آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر تمہیں ان کے برتنوں کے علاوہ برتن دستیاب نہ ہوں تو ان کے برتنوں کو پانی سے دھو مانج لو اور پھر ان میں کھاؤ پیو۔ ( ترمذی )
تشریح
غیر مسلم کے برتن میں کھانے پینے کے سلسلے میں الفصل الاول میں بھی حدیث گزری ہے اور اس موقع پر اس مسئلہ کی وضاحت کی جا چکی ہے۔