Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Hadith (1499 - 1573)
Select Hadith
1499
1500
1501
1502
1503
1504
1505
1506
1507
1508
1509
1510
1511
1512
1513
1514
1515
1516
1517
1518
1519
1520
1521
1522
1523
1524
1525
1526
1527
1528
1529
1530
1531
1532
1533
1534
1535
1536
1537
1538
1539
1540
1541
1542
1543
1544
1545
1546
1547
1548
1549
1550
1551
1552
1553
1554
1555
1556
1557
1558
1559
1560
1561
1562
1563
1564
1565
1566
1567
1568
1569
1570
1571
1572
1573
مشکوٰۃ المصابیح - جنازوں کا بیان - حدیث نمبر 5900
وعن أنس قال : لما ثقل النبي صلى الله عليه و سلم جعل يتغشاه الكرب . فقالت فاطمة : واكرب أباه فقال لها : ليس على أبيك كرب بعد اليوم . فلما مات قالت : يا أبتاه أجاب ربا دعاه يا أبتاه من جنة الفردوس مأواه يا أبتاه إلى جبريل ننعاه . فلما دفن قالت فاطمة : يا أنس أطابت أنفسكم أن تحثوا على رسول الله صلى الله عليه و سلم التراب ؟ رواه البخاري
حضرت فاطمہ کا غم وحزن
اور حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں جب (وفات کے دن) نبی کریم ﷺ کی حالت بہت بگڑگئی اور مرض کی شدت آپ ﷺ پر (باربار بیہوشی طاری کرنے لگی تو حضرت فاطمہ (بیتاب ہو کر) کہنے لگیں ہاے میرے بابا جان کو کیسی سختی نے گھیرا ہے آنحضرت ﷺ نے (یہ سنا تو) ان کو مخاطب کرکے فرمایا آج کے بعد پھر تمہارے بابا جان کو کوئی سختی نہیں گھیرے گی! مطلب یہ تھا کہ کرب اور سختی مرض کی شدت کی وجہ سے ہے اور اس کرب و سختی کا احساس وظاہر جسم سے تعلق رکھنے کے سبب سے ہے، لیکن آج کے دن کے بعدجب اس جسم سے تعلق ختم ہوچکا ہوگا اور صرف روحانی و معنوی علائق رہ جائیں گے تو پھر سکون ہی سکون ہوگا اور پھر جب آپ کا انتقال ہوگیا تو حضرت فاطمہ کے منہ سے یہ الفاظ نکلے اے میرے بابا جان اللہ نے آپ ﷺ کو اپنے پاس بلایا اور آپ نے اس دعوت کو قبول کرکے اپنے پروردگار کے پاس چلے گئے۔ اے میرے بابا جان! اے وہ مقدس ذات جس کا مستقر جنت الفردوس ہے اے میرے بابا جان! ہم آپ ﷺ کی وفات کی خبر جبرائیل (علیہ السلام) کو پہنچاتے ہیں بعد میں جب آپ کو دفن کردیا گیا تو حضرت فاطمہ بےاختیار ہو کر کہنے لگیں ارے انس اور اے صحابہ رسول! ) تم لوگوں نے آخر یہ کیسے گوراہ کرلیا کہ رسول اللہ ﷺ پر مٹی ڈال دو؟۔ (بخاری ) اس موقع پر حضرت فاطمہ کے دو شعر مندرجہ ذیل ہیں۔ ماذا علی من شم تربۃ احمد ان لم یشم مدی الزمان غوا لیا۔ صبت علی مصائب لو انہا صبت علی الایام صرن لیا لیا۔
Top