آپ ﷺ کا وجود آفتاب کی طرح :
محمد بن عمار ابن یاسر کے صاحبزادے ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ میں نے معوذ ابن عفراء کی صاحبزادی حضرت ربیع (صحابیہ) سے کہا کہ آپ ہمارے سامنے رسول کریم ﷺ کا وصف بیان کریں تو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے! اگر تم آنحضرت ﷺ کو دیکھ لیتے تو یہی سمجھتے کہ چمکتا ہوا سورج دیکھ لیا ہے۔ (دارمی)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ کا ایسا دبدبہ اور جلال تھا اور آپ ﷺ کا وجود اس قدر پر نور تھا کہ آپ کو دیکھنا گویا چمکتے ہوئے سورج کو دیکھنا تھا۔