نماز میں اس چیز کی طرف دیکھنے کا بیان جو غافل کر دے نماز سے
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک چادر شام کی بنی ہوئی نقشی بھیجی پھر وہ چادر ابوجہم کو دے دی اور ایک چادر موٹی سادی لے لی تو ابوجہم نے کہا کیوں ایسا یا رسول اللہ ﷺ؟ فرمایا میں نے نماز میں اس کو نقش ونگار کی طرف دیکھا۔