رمضان میں تراویح پڑھنے کا بیان
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی مسجد میں ایک رات تو نماز پڑھی پیچھے آپ ﷺ کے لوگوں نے پھر دوسری رات میں اسی طرح پڑھی تو لوگ بہت آئے پھر لوگ تیسری یا چوتھی رات جمع ہوئے لیکن نبی ﷺ ( تراویح) کے لئے نہیں نکلے۔ جب صبح ہوئی تو آپ ﷺ نے فرمایا میں نے دیکھا جو تم نے کیا لیکن مجھے کسی چیز نے نکلنے سے نہیں روکا سوائے اس خوف سے کہ کہیں یہ ( تراویح) تم پر فرض نہ ہوجائے اور یہ قصہ رمضان میں تھا۔