مؤطا امام مالک - کتاب الطلاق کتاب طلاق کے بیان میں - حدیث نمبر 1276
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ النَّجْشِ قَالَ مَالِک وَالنَّجْشُ أَنْ تُعْطِيَهُ بِسِلْعَتِهِ أَکْثَرَ مِنْ ثَمَنِهَا وَلَيْسَ فِي نَفْسِکَ اشْتِرَاؤُهَا فَيَقْتَدِي بِکَ غَيْرُکَ
جو مول تول یا بیع ممنوع ہے اس کا بیان
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع کیا نجش سے اور یہ نجش ہے کہ مال کی قیمت اس کی حیثیت سے زیادہ دینے لگے لینے کی نیت سے نہیں بلکہ اس غرض سے کہ دوسرا شخص دھوکا کھا کر اس قیمت کو لے لے۔
Top