عوام کو امیر کی اطاعت اور امیر کو تقوی اور عدل کی ہدایت
حضرت عمر بن الخطاب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ کے بندوں میں سب سے افضل اللہ کے نزدیک نرم خو رحم دل اور عادل و منصف حکومت ہوگے اور بدترین درجہ میں سخت دل اور ظالم و غیر منصف سربراہ حکومت ہوں گے۔ (شعب الایمان للبیہقی)
تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خلیفہ اور امیر کو خدا ترس اور عادل و منصف ہونے کے ساتھ نرم خو اور رحم دل بھی ہونا چاہیے جیسے کہ حکومت کے معاملہ میں خود رسول اللہ صلی وسلم کا رویہ تھا۔