جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللهم ارزقني تا والأضراس جمرا " (اے اللہ! مجھے وہ آنکھیں نصیب فرما جو تیرے عذاب اور غضب کے خوف سے آنسوؤں کی بارش برسا کر دل کو سیراب کر دیں، اس گھڑی کےک آنے سے پہلے جب بہت سی آنکھیں خون کے آنسو روئیں گی اور بہت سے مجرمین کی داڑھیں انگارہ ہو جائیں گی)۔ (ابن عساکر)
تشریح
جن کو اللہ نے حقائق کی معرفت دی ہے ان کے نزدیک وہی آنکھ زندہ اور بینا ہے جو اللہ کے خوف سے روئے اور آنسوؤں کی بارش برسائے ان کے دل اسی بارش سے سیراب ہوتے ہیں، اس لئے وہ اللہ سے رونے والی آنکھیں مانگتے ہیں۔