کھانے پینے کے احکام و آداب
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ہم نے مر الظہران کے جنگل میں ایک خرگوش دوڑا کر پکڑ لیا اور اس کی دونوں رانیں اور کولہا رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں (بطور تحفہ کے) بھیجا تو آپ ﷺ نے اس کو قبول فرما لیا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
تشریح
رگوش جیسا کہ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے حلال ہے، اور ائمہ کا اس پر اتفاق ہے۔