کھانے پینے کے احکام و آداب
حضرت ابو ثعلبہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھوں کو حرام قرار دیا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
تشریح
بعض دوسری حدیثوں میں گدھوں کے ساتھ خچروں کا بھی ذکر ہے، رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں ہی جانوروں کی حرمت کا اعلان فرمایا ہے، اور یہ بھی محرمات میں سے ہیں۔