سنن ابنِ ماجہ - زکوۃ کا بیان - حدیث نمبر 1792
حدیث نمبر: 648
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَهْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُسَّةَ الْأَزْدِيَّةِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ كَانَتِ النُّفَسَاءُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجْلِسُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، ‏‏‏‏‏‏وَكُنَّا نَطْلِي وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ مِنَ الْكَلَفِ.
جفاس والی عورت کتنے دن بیٹھے۔
ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ نفاس والی عورتیں رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں چالیس دن نماز اور روزے سے رکی رہتی تھیں، اور ہم اپنے چہرے پہ جھائیں کی وجہ سے ورس ملا کرتے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطہارة ١٢١ (٣١١)، سنن الترمذی/الطہارة ١٠٥ (١٣٩)، (تحفة الأشراف: ١٨٢٨٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٣٠٠، ٣٠٣، ٣٠٤، ٣١٠)، سنن الدارمی/الطہارة ٩٩ (٩٩٥) (حسن صحیح )
وضاحت: ١ ؎: ورس: یہ گھاس چہرے پر جھائیں کے علاج کے لئے مفید ہے، نفاس کی اکثر مدت چالیس دن ہے، اور کم کی کوئی حد نہیں ہے، جب خون بند ہوجائے تو عورت پاک ہوگئی، اب وہ غسل کر کے نماز روزہ شروع کر دے، لیکن اگر چالیس دن کے بعد بھی نفاس کا خون جاری رہے تو اس کا حکم استحاضہ کا سا ہے، اور نفاس کا حکم جماع کی حرمت میں اور نماز روزہ نہ ادا کرنے میں حیض کے جیسا ہے، پھر جب نفاس سے پاک ہو تو نماز کی قضا نہ کرے، اور روزے کی قضا کرے، ام سلمہ ؓ سے ابوداؤد کی ایک روایت میں یوں ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات میں سے کوئی عورت نفاس میں چالیس راتوں تک بیٹھتی تو آپ ﷺ اس کو قضائے نماز کا حکم نہ دیتے، اور اس پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔
It was narrated from Abdullah bin ‘Amr that the Messenger of Allah ﷺ said: "A debt will be settled on the Day of Resurrection if the one who owes it dies, apart from three: A man who lost his strength fighting in the cause of Allah, so he borrows in order to become strong again to fight the enemy of Allah and his enemy. A man who sees a Muslim die and he cannot find anything with which to shroud him except by taking a loan. A man who fears Allah if he stays single, so he gets married for fear of (losing) his religious commitment, Allah will payoff the debt for these people on the Day of Resurrection."
Top