نماز عشاء کو عتمہ کہنے سے ممانعت
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اعراب (بدوی) تمہاری نماز کے نام کے سلسلے میں تم پر غالب نہ آجائیں ، ابن حرملہ نے یہ اضافہ کیا ہے: اس کا نام عشاء ہے، اور یہ اعرابی اسے اس وقت اپنی اونٹنیوں کے دوہنے کی وجہ سے عتمه کہتے ہیں ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٣٠٦٥، ومصباح الزجاجة: ٧٠٥)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٤٣٣، ٤٣٨) (حسن صحیح )
Top