علم نجوم سیکھنا کیسا ہے۔
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے علم نجوم میں سے کچھ حاصل کیا، اس نے سحر (جادو) کا ایک حصہ حاصل کرلیا، اب جتنا زیادہ حاصل کرے گا گویا اتنا ہی زیادہ جادو حاصل کیا ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الطب ٢٢ (٣٩٠٥)، (تحفة الأشراف: ٦٥٥٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٢٧، ٣١١) (حسن )
It was narrated from Ibn Abbas that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: "Whoever learns about the stars, he learns a branch of magic; the more he learns (of the former) the more he learns (of the latter). (Hasan)
Top