باب: میت کے غسل میں کافور کا استعمال آخر میں ایک بار کیا جائے۔
اور ام عطیہ ؓ نے اس روایت میں یوں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ تین یا پانچ یا سات مرتبہ یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے بھی زیادہ غسل دے سکتی ہو۔ حفصہ ؓ نے بیان کیا کہ ام عطیہ ؓ نے فرمایا کہ ہم نے ان کے سر کے بال تین لٹوں میں تقسیم کر دیئے تھے۔