مسند امام احمد - حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات - حدیث نمبر 11285
حدیث نمبر: 4188
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كَانَ أَهْلُ الْكِتَابِ يَعْنِي يَسْدِلُونَ أَشْعَارَهُمْ وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَفْرُقُونَ رُءُوسَهُمْ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ مُوَافَقَةُ أَهْلِ الْكِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ بِهِ فَسَدَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاصِيَتَهُ ثُمَّ فَرَقَ بَعْدُ.
مانگ نکالنے کا بیان
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ اہل کتاب اپنے بالوں کا سدل کرتے یعنی انہیں لٹکا ہوا چھوڑ دیتے تھے، اور مشرکین اپنے سروں میں مانگ نکالتے تھے، اور رسول اللہ کو جن باتوں میں کوئی حکم نہ ملتا اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے اسی لیے آپ اپنی پیشانی کے بالوں کو لٹکا چھوڑ دیتے تھے پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/المناقب ٢٣ (٣٥٥٨)، ومناقب الأنصار ٥٢ (٣٩٤٤)، واللباس ٧٠ (٥٩١٧)، صحیح مسلم/الفضائل ٢٤ (٢٣٣٦)، سنن الترمذی/الشمائل ٣ (٢٩)، سنن النسائی/الزینة من المجتبی ٧ (٥٢٤٠)، سنن ابن ماجہ/اللباس ٣٦ (٣٦٣٢)، (تحفة الأشراف: ٥٨٣٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٤٦، ٢٦١، ٢٨٧، ٣٢٠) (صحیح )
Top