صحیح مسلم - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 5038
حدیث نمبر: 1605
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ جَاءَ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ إِلَى مَجْلِسِنَا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا خَرَصْتُمْ فَجُذُّوا وَدَعُوا الثُّلُثَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ لَمْ تَدَعُوا أَوْ تَجُذُّوا الثُّلُثَ فَدَعُوا الرُّبْعَ. قَالَ أَبُو دَاوُد:‏‏‏‏ الْخَارِصُ يَدَعُ الثُّلُثَ لِلْحِرْفَةِ.
درخت پر پھلوں کا اندازہ لگانا
عبدالرحمٰن بن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ سہل بن ابی حثمہ ؓ ہماری مجلس میں تشریف لائے، انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ نے حکم دیا ہے کہ جب تم پھلوں کا تخمینہ کرلو تب انہیں کاٹو اور ایک تہائی چھوڑ دیا کرو اگر تم ایک تہائی نہ چھوڑ سکو تو ایک چوتھائی ہی چھوڑ دیا کرو ١ ؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اندازہ لگانے والا ایک تہائی بیج بونے وغیرہ جیسے کاموں کے لیے چھوڑ دے گا، اس کی زکاۃ نہیں لے گا۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزکاة ١٧ (٦٤٣)، سنن النسائی/الزکاة ٢٦ (٢٤٩٠)، ( تحفة الأشراف: ٤٦٤٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٣) (ضعیف) (عبدالرحمن بن مسعود انصاری لین الحدیث ہیں )
وضاحت: ١ ؎: یعنی جتنا اندازہ لگایا جائے اس میں سے ایک تہائی حصہ چھوڑ دیا جائے، اس کی زکاۃ نہ لی جائے کیوں کہ تخمینے میں کمی بیشی کا احتمال ہے، اسی طرح پھل تلف بھی ہوجاتے ہیں اور کچھ کو جانور کھا جاتے ہیں، ایک تہائی چھوڑ دینے سے مالک کے ان نقصانات کی تلافی اور بھر پائی ہوجاتی ہے، اس پر اکثر علماء کا عمل ہے۔
Top